غیروں سے داد جور و جفا لی گئی تو کیا
غیروں سے داد جور و جفا لی گئی تو کیا
گھر کو جلا کے خاک اڑا دی گئی تو کیا
غارت گریٔ شہر میں شامل ہے کون کون
یہ بات اہل شہر پہ کھل بھی گئی تو کیا
اک خواب ہی تو تھا جو فراموش ہو گیا
اک یاد ہی تو تھی جو بھلا دی گئی تو کیا
میثاق اعتبار میں تھی اک وفا کی شرط
اک شرط ہی تو تھی جو اٹھا دی گئی تو کیا
قانون باغبانیٔ صحرا کی سر نوشت
لکھی گئی تو کیا جو نہ لکھی گئی تو کیا
اس قحط و انہدام روایت کے عہد میں
تالیف نسخہ ہائے وفا کی گئی تو کیا
جب میرؔ و میرزاؔ کے سخن رائیگاں گئے
اک بے ہنر کی بات نہ سمجھی گئی تو کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.