غم جاناں کے سوا کچھ ہمیں پیارا نہ ہوا
غم جاناں کے سوا کچھ ہمیں پیارا نہ ہوا
ہم کسی کے نہ ہوئے کوئی ہمارا نہ ہوا
کیا اسی کا ہے وفا نام محبت ہے یہی
مہرباں ہم پہ کبھی وہ ستم آرا نہ ہوا
لاکھ طوفان حوادث نے قدم تھام لئے
میری غیرت کو پلٹنا بھی گوارا نہ ہوا
دل وہی دل ہے حقیقت کی نظر میں اے دل
سرد جس دل میں محبت کا شرارا نہ ہوا
ڈھونڈھتا آئے گا کل اہل محبت کو یہی
غم نہیں آج زمانہ جو ہمارا نہ ہوا
اہل دنیا نے مسرت ہی مسرت چاہی
ہم کو اس غم کے سوا کچھ بھی گوارا نہ ہوا
جان دی ہے دل خوددار نے کس مشکل سے
آج بالیں پہ وہ خود بین و خود آرا نہ ہوا
آنکھ سوئے حرم و دیر کبھی اٹھ جاتی
عشق کی راہ میں یہ بھی تو گوارا نہ ہوا
خاک چھانی چمن و دشت کی برسوں فیضیؔ
آہ تسکین نظر کوئی نظارا نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.