غم فراہم ہیں مگر ان کی فراوانی نہیں
غم فراہم ہیں مگر ان کی فراوانی نہیں
اے گراں جانی یہاں کوئی بھی آسانی نہیں
چار سو اک برف بستہ عہد نم کا راج ہے
دھوپ میں حدت نہیں دریاؤں میں پانی نہیں
یاد ہے کیا کام ہے اس شہر کا کیا نام ہے
سب کچھ اس جیسا ہے لیکن آسماں دھانی نہیں
زندگی کے دکھ ازل سے زندگی کے ساتھ ہیں
لوگ فانی ہیں مگر لوگوں کے دکھ فانی نہیں
زندگی بھر صرف اسے پوجا مگر گھر بیٹھ کر
پاسداران وفا کا کام دربانی نہیں
اک شجر کے کوئی دو پتے بھی اک جیسے نہ تھے
میری دنیا میں کسی شے کا کوئی ثانی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.