غم یوں دن رات کا دستور نہیں تھا اس وقت
غم یوں دن رات کا دستور نہیں تھا اس وقت
میں کسی رنج سے معذور نہیں تھا اس وقت
میرے بالوں میں بھی اس وقت سفیدی نہیں تھی
مانگ میں تیری بھی سندور نہیں تھا اس وقت
تو بھی تب گھر کے مسائل سے پریشان نہ تھی
میں بھی حالات سے مجبور نہیں تھا اس وقت
کتنے بے خوف تھے تیرا بھی بہت نام نہ تھا
میں بھی اس شہر میں مشہور نہیں تھا اس وقت
کورے الفاظ تھے شعروں میں معانی ہی نہ تھے
میری غزلوں میں ترا نور نہیں تھا اس وقت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.