غمزۂ چشم شرمسار کہاں
سر تو حاضر ہے تیغ یار کہاں
گل بھی کرتا ہے چاک اپنا جیب
پر گریباں سا تار تار کہاں
ہو غزالوں کو اس سے ہم چشمی
تیکھی چتون کہاں خمار کہاں
عندلیبوں نے گل کو گھیر لیا
ایک جیوڑا کہاں ہزار کہاں
ایک دن ایک شخص نے پوچھا
میر صاحب تمہارا یار کہاں
میں نے اس سے کہا کہ سن بھائی
اب مجھے اس تلک ہے بار کہاں
گاہ گاہے سلام کرتا ہے
پر وہ باتیں کہاں وہ پیار کہاں
زندگی تک ستم تو سہہ لے سوزؔ
پھر تو یہ ظلم بار بار کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.