Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گر حال اپنے غم کا کبھی کچھ سنائیے

نثار اورنگ آبادی

گر حال اپنے غم کا کبھی کچھ سنائیے

نثار اورنگ آبادی

MORE BYنثار اورنگ آبادی

    گر حال اپنے غم کا کبھی کچھ سنائیے

    لیلیٰ کی یاد قیس کے دل سے بھلائیے

    گر چشم انتظار میں میری رکھے قدم

    لے گرد اس کے پانوں کی سرمہ بنائیے

    ہر شب پتنگ یاد میں کہتا ہے شمع کے

    تجھ درد بیچ دل کو کہاں لگ جلائیے

    جو رنگ پا کو دیکھ تمہارے دیا ہے جی

    اوس کے کفن کو رنگ حنا سے رنگائیے

    ہے دل میں چھوڑ چتر کو شاہی کے سر تئیں

    مجنوں ہو دشت بیچ بگولے اڑائیے

    کہتا ہے یہ نثارؔ کہ اوس لالہ رو بغیر

    اپنے جگر کے داغ کسے جا دیکھائیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے