گیا تو ناز سے پر دل میں وو تیری لٹک رہ گئی
گیا تو ناز سے پر دل میں وو تیری لٹک رہ گئی
برنگ گل تو جس کے پاس سے گزرا مہک رہ گئی
وہ کیا حسن جہاں افروز ہوگا شعلہ رویوں کا
صفا میں آئینے کے جن کی صورت کی چمک رہ گئی
کہاں دل سے نکلتا ہے خیال اس کی کناری کا
مرے خاطر میں یعنی جس کے دامن کی دھنک رہ گئی
گرے ہیں آستیں سے چھن کے آنسو خاک میں سالمؔ
عجب موتی ہے پھوٹے پر بھی جس کی یہ ڈھلک رہ گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.