گرفت زیست میں ہوں قید بے حصار میں ہوں
گرفت زیست میں ہوں قید بے حصار میں ہوں
عذاب عرصہ گہہ جبر و اختیار میں ہوں
خیال ہے تو ابھی ڈھونڈ پھر ملوں نہ ملوں
ابھی میں تیرے اڑائے ہوئے غبار میں ہوں
بھڑک رہا ہے بدن روح کو خبر بھی نہیں
یہ کیا مقام ہے یہ کیسے شعلہ زار میں ہوں
میں کون ہوں ترے نزدیک یہ سوال نہیں
حباب ہوں کہ صدف بحر بے کنار میں ہوں
خود اپنے آپ سے ہر دم ہوں برسر پیکار
میں اپنی ذات کے میدان کارزار میں ہوں
میں بھید کیا تجھے دوں بے کراں خلاؤں کے
کہ میں ازل سے اسی حلقۂ مدار میں ہوں
تلاش کس کی ہے مجھ کو ابھی یہ کیا سوچوں
بشیرؔ ابھی تو میں اپنے ہی انتظار میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.