Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گرنے کی طرح کا نہ سنبھلنے کی طرح کا

ظفر اقبال

گرنے کی طرح کا نہ سنبھلنے کی طرح کا

ظفر اقبال

MORE BYظفر اقبال

    گرنے کی طرح کا نہ سنبھلنے کی طرح کا

    سارا وہ سفر خواب میں چلنے کی طرح کا

    بارش کی بہت تیز ہوا میں کہیں مجھ کو

    درپیش تھا اک مرحلہ جلنے کی طرح کا

    اک چاند ابھرنے کی طرح کا مرے باہر

    سورج مرے اندر کوئی ڈھلنے کی طرح کا

    ایسا ہے کہ رہتا ہے سدا ساتھ بھی اس کے

    منظر کوئی پوشاک بدلنے کی طرح کا

    اڑتی ہوئی سی ریت وہی دشت میں ہر سو

    پانی وہی دریا میں اچھلنے کی طرح کا

    کیسی یہ خزاں چھائی ہے مجھ میں کہ سراسر

    موسم ہے وہی پھولنے پھلنے کی طرح کا

    کیا دل کا بھروسا ہے کہ اس آب و ہوا میں

    ویسے ہی یہ پودا نہیں پلنے کی طرح کا

    معلوم بھی تھا مجھ کو مگر بھول چکا ہوں

    رستہ کوئی جنگل سے نکلنے کی طرح کا

    میں تو یہی سمجھا ظفرؔ اس بار بھی شاید

    مجھ پر یہ برا وقت ہے ٹلنے کی طرح کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے