گم گشتہ منزلوں کا مجھے پھر نشان دے
دلچسپ معلومات
(دسمبر، 1971ء)
گم گشتہ منزلوں کا مجھے پھر نشان دے
میری زمین مجھ کو مرا آسمان دے
زخموں کی آبرو کو نہ یوں خاک میں ملا
چادر مرے لہو کی مرے سر پہ تان دے
یہ دھڑکنوں کا شور قیامت سے کم نہیں
اے رب صوت مجھ کو دل بے زبان دے
یا مجھ سے چھین لے یہ مذاق بلند و پست
یا میرے بال و پر کو کھلا آسمان دے
مانگا تھا میں نے کب یہ جھکی گردنوں کا غم
رزاق غم مجھے غم گردوں نشان دے
سیل سکوت اب تو رگ جاں تک آ گیا
اذن بیان دے مجھے اذن بیان دے
دامن کشادہ پھر سے ہے خاتون غم رشیدؔ
تازہ لہو سے لکھ کے نئی داستان دے
- کتاب : Fasiil-e-lab (Pg. 134)
- Author : Rashiid Qaisarani
- مطبع : Aiwan-e-urdu Taimuriya karachi (1973)
- اشاعت : 1973
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.