گماں تصویر کرنے لگ گیا ہوں
گماں تصویر کرنے لگ گیا ہوں
ہوا میں رنگ بھرنے لگ گیا ہوں
مرے اندر کا بچہ مر رہا ہے
میں آئندہ سے ڈرنے لگ گیا ہوں
ترا آنا نہ آنا طے نہیں ہے
مگر بننے سنورنے لگ گیا ہوں
بٹھاتے کیوں ہو سر آنکھوں پہ مجھ کو
اگر دل سے اترنے لگ گیا ہوں
مجھے آگاہ رہنا آ گیا ہے
تجھے محسوس کرنے لگ گیا ہوں
یہ رستہ عام ہو جائے گا عاصمؔ
ادھر سے میں گزرنے لگ گیا ہوں
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 72)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.