غنچۂ دل مرا کھا کر گل خنداں میرا
بوئے گل سا ہے اڑاتا مجھے جاناں میرا
اپنی گرمی سے برشتہ ہوا حسن رخ یار
لالہ رنگ آتش گل سے ہے گلستاں میرا
کبھو گزرا تھا کوئی آبلہ پا دیکھ وفا
رووے اب لگ ہے لہو خار بیاباں میرا
عشق خورشید رخوں سے جو کیا میں نے جنوں
داغ جوں صبح ہوا چاک گریباں میرا
کیمیا حسن کی ہے منہ تو ذرا اس کو لگا
جام مے سے بھی گیا کیا دل گریاں میرا
چور کر دل کو عنایت کیا سنگیں دشنام
شیشے کو توڑ کے پتھر دیا تاواں میرا
قتل عزلتؔ سے نہ منکر ہو کہ گل کے مانند
لب پہ ہنستا ہے ترے خون نمایاں میرا
- Deewan-e-uzlat(Rekhta Website)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.