ہاں اگر دن کو کبھی رات کہا جاتا ہے
ہاں اگر دن کو کبھی رات کہا جاتا ہے
اس کو مجبورئ حالات کہا جاتا ہے
آسماں ہو کے بھی جو لوگ زمیں جیسے ہیں
ایسے لوگوں کو ہی سادات کہا جاتا ہے
جب سنا اوروں کے منہ سے تو یہ جانا میں نے
میری شہرت میں ترا ہاتھ کہا جاتا ہے
دل میں جب پیار کے احساس جواں ہونے لگے
تب اسے پیار کی شروعات کہا جاتا ہے
آنکھ سے گر کے مرے اشک زمیں دوز ہوئے
ہجر میں اس کو ہی برسات کہا جاتا ہے
بعد جانے کے بھی سینہ میں میرے بیٹھا رہا
اس کو ہی سچی ملاقات کہا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.