ہے غنیمت یہ فریب شب وعدہ اے دل
ہے غنیمت یہ فریب شب وعدہ اے دل
کیا کوئی دے گا تجھے اس سے زیادہ اے دل
مدتوں جان چھڑکتے رہے جس لمس پہ وہ
اوڑھ کر آ گیا خوشبو کا لبادہ اے دل
سوچ زنجیر بہ پا فکر ہے پابند رسن
کیا یہی صبح تمنا کا ہے جادہ اے دل
اب بھی روشن کئے بیٹھا ہے امیدوں کے چراغ
کتنا معصوم ہے تو کتنا ہے سادہ اے دل
خوں میں لتھڑے ہوئے لاشے ہیں نقوش کف پا
اور کر منزل جاناں کا ارادہ اے دل
خود فریبی کا فسوں تجھ پہ ہے کاری ورنہ
کم نہیں ہے شب غم سے شب وعدہ اے دل
- کتاب : funoon-volume-21 (Pg. 333)
- اشاعت : 1984
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.