ہے یہ طے بد حواس ہونا ہے
ہے یہ طے بد حواس ہونا ہے
مت کرو ضد کہ خاص ہونا ہے
یار بس آج آج کا دن اور
مجھ کو کل پھر اداس ہونا ہے
ہے ہمیں زندگی کا سچ معلوم
موت کو جلد پاس ہونا ہے
دیکھنے والے آئیں گے کل پھر
کل مجھے محو یاس ہونا ہے
دیکھ کے جس کو پانی گھبرائے
مجھ کو اک ایسی پیاس ہونا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.