ہم نے پھولوں کو جو دیکھا لب و رخسار کے بعد
ہم نے پھولوں کو جو دیکھا لب و رخسار کے بعد
پھول دیکھے نہ گئے حسن رخ یار کے بعد
کام نظروں سے لیا ابروئے خم دار کے بعد
تیر مارے مجھے اس شوخ نے تلوار کے بعد
جس پہ ہو جائیں فدا کوئی بھی ایسا نہ ملا
سیکڑوں دیکھے حسیں آپ کے دیدار کے بعد
دل ربائی کی ادا یوں نہ کسی نے پائی
میرے سرکار سے پہلے مرے سرکار کے بعد
زندگی موت سے کچھ کم نہ تھی اے جان حیات
تیرے اقرار سے پہلے ترے انکار کے بعد
دل و جاں کر کے فدا ان کو بنایا اپنا
عشق کے کھیل میں جیت اپنی ہوئی ہار کے بعد
چین پھر اور کہیں پا نہ سکے اے پرنمؔ
ہم زمانے میں پھرے کوچۂ دل دار کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.