ہم سے ملتے ہیں وہ در پردہ شکایت کے عوض
ہم سے ملتے ہیں وہ در پردہ شکایت کے عوض
چاند روپوش ہو جس طرح لطافت کے عوض
اپنی ہستی کو مٹا کر ہی تو پایا ہے اسے
ہم کو حاصل ہے رضا اس کی اطاعت کے عوض
زندگانی تری برباد نہیں ہوتی کبھی
ہر عمل ہوتا جو الحمد کی آیت کے عوض
حسن جدت سے بھی آراستہ کر لیجے کلام
آپ پابند روایت نہ ہوں عادت کے عوض
منحصر آصیؔ پہ کیا اور بھی منعم ہیں بہت
پاس جو کچھ رکھو رہتا ہے کفایت کے عوض
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.