ہمارے دل سے جائے گا ہنر آہستہ آہستہ
ہمارے دل سے جائے گا ہنر آہستہ آہستہ
تمہیں بھی مل ہی جائے گی خبر آہستہ آہستہ
اگر جاؤ گے تم یک دم تو غم سے مر ہی جاؤں گا
تمہارا حق ہے دل توڑو مگر آہستہ آہستہ
تمہارے بعد بھی زندہ رہیں گے اب یہی سچ ہے
ہمیں سچ پر یقیں آیا مگر آہستہ آہستہ
کنارے بیٹھ کے دریا کو دیکھا تھا بہت ہم نے
بلا ہی لیتا ہے خود میں بھنور آہستہ آہستہ
مشقت سے محبت سے شرافت سے بغاوت سے
بھروسہ اٹھ گیا جانے کدھر آہستہ آہستہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.