ہمارے سامنے بیگانہ وار آؤ نہیں
ہمارے سامنے بیگانہ وار آؤ نہیں
نیاز اہل محبت کو آزماؤ نہیں
ہمیں بھی اپنی تباہی پہ رنج ہوتا ہے
ہمارے حال پریشاں پہ مسکراؤ نہیں
جو تار ٹوٹ گئے ہیں وہ جڑ نہیں سکتے
کرم کی آس نہ دو بات کو بڑھاؤ نہیں
دیے خلوص و محبت کے بجھتے جاتے ہیں
گراں نہ ہو تو ہمیں اس قدر ستاؤ نہیں
دل و نگاہ کو کب تک کوئی بچھائے رہے
یہ دیکھ کر کہ ادھر سے کوئی جھکاؤ نہیں
یہ اور بات ہے کانٹوں میں جی بہل جائے
نہیں کہ لالہ و گل سے مجھے لگاؤ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.