ہمیشہ کسی امتحاں میں رہا
ہمیشہ کسی امتحاں میں رہا
رہا بھی تو کیا اس جہاں میں رہا
نہ میں دور تک ساتھ اس کے گیا
نہ وہ دیر تک ہمرہاں میں رہا
وہ دریا پہ مجھ کو بلاتا رہا
مگر میں صف تشنگاں میں رہا
میں بجھنے لگا تو بہت دیر تک
اجالا چراغ زیاں میں رہا
قفس یاد آیا پرندے کو پھر
بہت روز تک آشیاں میں رہا
رہی دیر تک موت سے گفتگو
میں جب حلقۂ رفتگاں میں رہا
نہ گل کوئی دل کے شجر پر کھلا
نہ کوئی ثمر شاخ جاں میں رہا
یہ خانہ ہمیشہ سے ویران ہے
کہاں کوئی دل کے مکاں میں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.