ہر چند حسن ساز ہوں پیکر تراش ہوں
ہر چند حسن ساز ہوں پیکر تراش ہوں
لیکن خد آئنے کی طرح پاش پاش ہوں
دل ہی کی دھڑکنوں سے تھی رفتار زندگی
جب دل ہی مر چکا ہے تو پھر زندہ لاش ہوں
آٹھوں پہر سکون میسر نہیں مجھے
ہر لمحہ جو کسکتی رہے وہ خراش ہوں
تصویر عہد نو ہے مجسم مرا وجود
آلام روزگار ہوں فکر معاش ہوں
میرے جنون شوق کی منزل نہیں کوئی
یعنی رہ طلب میں سراپا تلاش ہوں
واحدؔ کوئی بھی اس کی نہ تشخیص کر سکا
وہ کون سا مرض ہے جو صاحب فراش ہوں
- کتاب : Fikr-e-nau and Gul-e-nau
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.