ہر دم مرے احساس پہ چھایا ہے کوئی اور
ہر دم مرے احساس پہ چھایا ہے کوئی اور
لکھواتا کوئی اور ہے لکھتا ہے کوئی اور
آنکھوں سے چھلک پڑتے ہیں احساس کے موتی
دھاگے میں مگر ان کو پروتا ہے کوئی اور
کوشش سے فقط اپنی بھی لکھ پایا ہے کوئی
ہے تو یہ قلم میرا چلاتا ہے کوئی اور
بکھرے ہوئے جو میرے خیالات ہیں ان کو
احساس سے تحریر میں لاتا ہے کوئی اور
لکھ پاتی ہوں میں کب بھلا جذبات کو اپنے
الفاظ کو کاغذ پہ سجاتا ہے کوئی اور
نیلمؔ میں جہاں میں تو بس اک ذرہ ہوں لیکن
اس ذرے کی اوقات بڑھاتا ہے کوئی اور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.