ہر ایک بات کسی بات پر ہے گویا طنز
ہر ایک بات کسی بات پر ہے گویا طنز
مری زبان مری ذات پر ہے گویا طنز
نہ وہ خلوص کی گرمی نہ والہانہ پن
کسی سے ملنا ملاقات پر ہے گویا طنز
نگاہ آدم خاکی کی وسعتوں کا بیاں
تمام ارض و سماوات پر ہے گویا طنز
عجیب شخص ہے اس کی بس ایک خاموشی
زمانے بھر کی خرافات پر ہے گویا طنز
کسی کے ہاتھ پہ بیعت نہ کر سکا میں ندیمؔ
سو اپنا ہاتھ مرے ہات پر ہے گویا طنز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.