ہر ایک بندش خود ساختہ بیاں سے اٹھا
ہر ایک بندش خود ساختہ بیاں سے اٹھا
تکلفات کا پردہ بھی درمیاں سے اٹھا
فقط خلا ہی نہیں ہے صدا لگاتے چلو
کہ ابر بارش نیساں بھی آسماں سے اٹھا
شجر کے سائے میں بیٹھا ہوں میں تجھے کیا ہے
جو ہو سکے تو مجھے اپنے آستاں سے اٹھا
فسوں طراز تھی کب چشم نیم وا اتنی
لہو کا فتنہ مگر زیب داستاں سے اٹھا
نظر نہ آئی جو راہ مفر تو پھر میں بھی
دھواں دھواں سا سر بزم دوستاں سے اٹھا
یہاں کی رسم ہے صہباؔ کساد بازاری
یہ جنس دل ہے بڑی بے بہا دکاں سے اٹھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.