ہر ایک غم کو ترے غم سے جوڑ دیتے ہیں
ہر ایک غم کو ترے غم سے جوڑ دیتے ہیں
ہم اپنی شب میں اجالے نچوڑ دیتے ہیں
تمہارے عارض گلگوں سے کھیلنے والے
شفق کی سرخ کلائی مروڑ دیتے ہیں
ہم ایک دل کو جو پتھر تھا موم کر کے رہے
تمہارے غم میں اصولوں کو توڑ دیتے ہیں
بچا سکا نہ تمازت سے کوئی بھی ان کو
جو سائے اپنے درختوں کو چھوڑ دیتے ہیں
کوئی ہماری طرح شام غم جلے تو سہی
سراجؔ جان تو صدہا کروڑ دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.