ہر ایک شخص تری چاہ کے گمان میں تھا
ہر ایک شخص تری چاہ کے گمان میں تھا
نہ جانے کون سا جادو تری زبان میں تھا
بلندیوں کے سلیقے سکھا دئے جس نے
کہاں گیا وہ پرندہ جو آسمان میں تھا
وہ آج شہر کے اونچے محل میں رہتا ہے
جو شخص کل کسی ٹوٹے ہوئے مکان میں تھا
مری خموش مزاجی جواب کیا دیتی
سوال پوچھنے والا خود امتحان میں تھا
بلندیوں سے اتر کر مجھے ہوا محسوس
زمین پر بھی وہی ہے جو آسمان میں تھا
پناہ مجھ کو وہ دیتا تو کس طرح دیتا
جو شخص خود ہی کسی اور کے مکان میں تھا
فسادیوں نے اسے بھی جلا دیا رزمیؔ
جو ایک نور نظر سارے خاندان میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.