ہر اک رشتہ بکھرا بکھرا کیوں لگتا ہے
ہر اک رشتہ بکھرا بکھرا کیوں لگتا ہے
اس دنیا میں سب کچھ جھوٹا کیوں لگتا ہے
میرا دل کیوں سمجھ نہ پایہ ان باتوں کو
جو ویسا ہوتا ہے ایسا کیوں لگتا ہے
جو یادیں اکثر تڑپاتی ہے اس دل کو
ان یادوں کا دل میں میلا کیوں لگتا ہے
اس کو فکر وہ سب سے بڑا کیسے ہو جائے
میں سوچوں وہ اتنا چھوٹا کیوں لگتا ہے
دنیاوی رشتے تو سچے کب تھے لیکن
روحوں کا ملنا بھی جھوٹا کیوں لگتا ہے
میرے حصے میں آئی مے کا ہر قطرہ
اس کی آنکھوں ہی سے چھلکا کیوں لگتا ہے
عنبرؔ جی تم شعر تو کہہ لیتے ہو لیکن
ہر اک مصرعہ ٹوٹا پھوٹا کیوں لگتا ہے
- کتاب : KYA ARZ KARUN (URDU HINDI POETRY) (Pg. 67)
- Author : Ambar Kharbanda
- مطبع : Aseem Parkashan (2014)
- اشاعت : 2014
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.