ہر خوشی ہوتی تھی آزار نہیں ہوتے تھے
ہر خوشی ہوتی تھی آزار نہیں ہوتے تھے
جب کہ ہم آپ کے بیمار نہیں ہوتے تھے
تو ہمیں چھوڑ کے شاداب نظر آنے لگا
اتنے دل کش ترے رخسار نہیں ہوتے تھے
بات ذو معنی کبھی وہ بھی نہیں کرتا تھا
اتنے ہم بھی تو سمجھدار نہیں ہوتے تھے
ایک مدت سے ہمیں قید میں رکھا ہوا تھا
اور ہم بھی کبھی بیزار نہیں ہوتے تھے
بس ترے آگے کوئی چال نہیں چلتی تھی
ورنہ آسانی سے یلغار نہیں ہوتے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.