aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وارد کوہ بیاباں جب میں دیوانہ ہوا

حاتم علی مہر

وارد کوہ بیاباں جب میں دیوانہ ہوا

حاتم علی مہر

MORE BYحاتم علی مہر

    وارد کوہ بیاباں جب میں دیوانہ ہوا

    کوہ کن سے دوستی مجنوں سے یارانہ ہوا

    وحشت افزا کس قدر اپنا بھی افسانہ ہوا

    میرا قصہ سنتے سنتے قیس دیوانہ ہوا

    خار صحرا پر خراماں جب میں دیوانہ ہوا

    خون پا سے رشک پائیں باغ ویرانہ ہوا

    آنکھ نرگس سے لڑا کر آشنا ہی عندلیب

    اے گل تر ایک میں اور سبزہ بیگانہ ہوا

    پہنئے کفنی قناعت ہے لباس فقیر میں

    کب تبدیل اس کو شکل رخت شاہانہ ہوا

    کل وہاں پر ہووے گا گور غریباں کا مقام

    آج جس جا پر بنا قصر امیرانہ ہوا

    بیعت‌ دست سبو کا پس پیالا پی لیا

    تاک کا شجرہ ملا مشرب بھی رندانہ ہوا

    شمع کوکل دیکھتے ہی انجمن میں پھٹک گیا

    اک جلے تن عاشقوں میں ہم سا پروانہ ہوا

    ٹل گئی سر سے بلا اپنا مقدر کھل گیا

    موئے سر میں آج دست یار کا شانہ ہوا

    اب کہیں کوئی ٹھکانہ ہی نہیں جز کوئے یار

    مرتد کعبہ ہوا مردود بت خانہ ہوا

    جام کوثر ساقیٔ کوثر بھی دیں گے حشر میں

    دست ساقی سے عنایت مجھ کو پیمانہ ہوا

    کہر کی قطبیں ہیں اے مہ تری تسبیح میں

    کوکب سیارہ ساں روشن ہر اک دانہ ہوا

    کون ایسا ہے جو مجھ بیکس کی دل داری کرے

    درپئے جاں دوست دشمن اپنا بیگانہ ہوا

    خوب ہی پکڑے یہ کافر بھی بلا کی سانپ تھے

    پنجہ افسون گر کا زلفوں میں تری شانہ ہوا

    تم بتا دو کس جگہ رکھے ہیں دل عشاق کے

    ڈھونڈھ لوں گا آپ میرا دل ہی پہچانا ہوا

    سوزن‌ عیسیٰ نے اس کے پاؤں کے موزے سیے

    پنجۂ خورشید حاضر لے کے دستانہ ہوا

    چاہتا ہوں اپنی زنجیریں جنوں کے جوش میں

    رزق میرے واسطے زنجیر کا دانہ ہوا

    در بہ در مارا پھرا میں جستجوئے یار میں

    زاہد کعبہ ہوا رہبان بت خانہ ہوا

    نام پر مجھ بادہ کش کے صاد چشم مست ہے

    نامۂ اعمال میرا خط پیمانہ ہوا

    میرے گھر آیا ہے میرے شعر سننے کو وہ مہرؔ

    غیرت بیت الشرف اپنا بھی کاشانہ ہوا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے