ہجر کا دن ہے یہ گزرنے دے
ہجر کا دن ہے یہ گزرنے دے
اے غم یار شام ڈھلنے دے
عمر تھوڑی ہے پیاس صدیوں کی
شبنمی رت سکوں سے مرنے دے
اس نے مانگا ہے مجھ سے اک تحفہ
اب تو جاں ہی یہ نذر کرنے دے
ہو جو ممکن تو ابر برسا دے
حدت غم میں ورنہ جلنے دے
جذبۂ شوق لو بھی دے گا اسے
پیکر صبر میں تو ڈھلنے دے
کوئی لمحہ تو ہو سخی ایسا
کاسۂ دید کو جو بھرنے دے
پھر اویس الحسنؔ میں یہ چاہوں
زندگی بام سے اترنے دے
- کتاب : al-aqraba magazine islamabad Pakistan quarterly-July-september-2015 (Pg. (شائع شدہ سہ ماہی الاقرباء اسلام آباد پاکستان شمارہ جولائی .ستمبر ۲۰۱۵))
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.