ہجر کے دن بھی بڑی آس میں ڈوبے ہوئے ہیں
ہجر کے دن بھی بڑی آس میں ڈوبے ہوئے ہیں
ہم شب وصل کے احساس میں ڈوبے ہوئے ہیں
لوٹتے ہیں وہی ساحل سے بھنور کی جانب
وہ جو دریا میں نہیں پیاس میں ڈوبے ہوئے ہیں
جھیل آنکھوں میں اترنے کو سرل مت سمجھو
ہم کناروں کے بہت پاس میں ڈوبے ہوئے ہیں
آس تیری ہی ہمیں سانس دیے رہتی ہے
ورنہ اک عمر سے جس یاس میں ڈوبے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.