ہوئے ہم بے سر و سامان لیکن
سفر کو کر لیا آسان لیکن
کنارے زد میں آنا چاہتے ہیں
اترنے کو ہے اب طوفان لیکن
بہت جی چاہتا ہے کھل کے رو لیں
لہک اٹھے نہ غم کا دھان لیکن
تعلق ترک تو کر لیں سبھی سے
بھلے لگتے ہیں کچھ نقصان لیکن
توازن آ چلا ہے ذہن و دل میں
شکستہ حال ہے میزان لیکن
بہت سے رنگ اترے بارشوں میں
دھنک کے کھل گئے امکان لیکن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.