حسن سے آنکھ لڑی ہو جیسے
حسن سے آنکھ لڑی ہو جیسے
زندگی چونک پڑی ہو جیسے
ہائے یہ لمحہ تری یاد کے ساتھ
کوئی رحمت کی گھڑی ہو جیسے
راہ روکے ہوئے اک مدت سے
کوئی دوشیزہ کھڑی ہو جیسے
اف یہ تابانیٔ ماہ و انجم
رات سہرے کی لڑی ہو جیسے
ان کو دیکھا تو ہوا یہ محسوس
جان میں جان پڑی ہو جیسے
مجھ سے کھلتے ہوئے شرماتے ہیں
اک گرہ دل میں پڑی ہو جیسے
اف یہ انداز شکست ارماں
شاخ گل ٹوٹ پڑی ہو جیسے
اف یہ اشکوں کا تسلسل عنواںؔ
کوئی ساون کی جھڑی ہو جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.