اک نئی صبح کا آغاز ہے انجام کے بعد
اک نئی صبح کا آغاز ہے انجام کے بعد
پھر وہی سلسلۂ عشق ہے الزام کے بعد
جانے کیا ہوگا مری سعیٔ طلب کا حاصل
ذہن میں کچھ نہیں محفوظ ترے نام کے بعد
صحن گلشن میں بہاروں کا نشاں تک بھی نہیں
خاک اڑتی ہے فقط گردش ایام کے بعد
صبح سے کرب و اذیت کا یہ عالم توبہ
درد کچھ اور سوا ہوتا ہے ہر شام کے بعد
اس سے پہلے تو ہر اک عزم و عمل ہے بے سود
قلب مضطر کو سکوں ملتا ہے آلام کے بعد
اس نے کچھ اور خطابات دیئے ہیں خط میں
ساتھ وحشی بھی لکھا ہے مجھے بدنام کے بعد
میری جانب بھی خضر بزم عدو میں اک دن
اس کی مخصوص نظر تھی نگہ عام کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.