علم و فن کے راز سر بستہ کو وا کرتا ہوا
علم و فن کے راز سر بستہ کو وا کرتا ہوا
وہ مجھے جب بھی ملا ہے ترجمہ کرتا ہوا
صرف احساس ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں
اور ایسا بھی مگر وہ بارہا کرتا ہوا
جانے کن حیرانیوں میں ہے کہ اک مدت سے وہ
آئینہ در آئینہ در آئینہ کرتا ہوا
کیا قیامت خیز ہے اس کا سکوت ناز بھی
ایک عالم کو مگر وہ لب کشا کرتا ہوا
آگہی آسیب کی مانند رقصاں ہر طرف
میں کہ ہر دام شنیدن کو صدا کرتا ہوا
ایک میری جان کو اندیشے سو سو طرح کے
ایک وہ اپنے لیے سب کچھ روا کرتا ہوا
حال کیا پوچھو ہو منظرؔ کا وہ دیکھو اس طرف
ساری دنیا سے الگ اپنی ثنا کرتا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.