ان اشکوں کو پانی کہنا بھول نہیں نادانی ہے
ان اشکوں کو پانی کہنا بھول نہیں نادانی ہے
کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
MORE BYکنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
ان اشکوں کو پانی کہنا بھول نہیں نادانی ہے
تن من میں جو آگ لگا دے یہ تو ایسا پانی ہے
ہجر کی گھڑیاں دیکھ چکے ہیں موت کا ہم کو خوف نہیں
یہ صورت تو دیکھی بھالی ہے جانی پہچانی ہے
کیسے تم سے عشق ہوا تھا کیا کیا ہم پر بیت رہی ہے
سن لو تو سچا افسانہ ورنہ ایک کہانی ہے
مفلس بندوں پر مت ہنسنا دھن دولت کے پہرے دارو
یہ دنیا ہے اس دنیا کی ہر شے آنی جانی ہے
شیخ و برہمن زاہد و واعظ بوڑھے کھوسٹ کیا جانیں
بھول بھی ہو جاتی ہے اس میں اس کا نام جوانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.