اس دل کو اگر تیرا سہارا نہیں ملتا
اس دل کو اگر تیرا سہارا نہیں ملتا
قسمت کو کوئی چاند ستارہ نہیں ملتا
گھیرا ہے کسی خوف نے اس طرح سے دل کو
ملتا ہے جو اک بار دوبارہ نہیں ملتا
کچھ تم بھی محبت میں ہو تقدیر کے قائل
کچھ مجھ کو بھی چلنے کا اشارہ نہیں ملتا
یوں ڈوب گیا ہوں تری آنکھوں کے بھنور میں
اب میرے سفینے کو کنارہ نہیں ملتا
کردار ہیں تبدیل کہانی تو وہی ہے
افسانے میں اب نام ہمارا نہیں ملتا
دیپک کی طرح شام سے ہم جلنے لگے ہیں
اس آگ کا پر کوئی شرارہ نہیں ملتا
شاکرؔ تری قسمت میں ہیں بیکار صدائیں
جس شخص کو بھی تو نے پکارا نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.