اس سے بہتر تو کچھ اس دنیا میں دیکھا ہی نہیں
اس سے بہتر تو کچھ اس دنیا میں دیکھا ہی نہیں
تیرے چہرے سا یہاں کوئی بھی چہرہ ہی نہیں
میں نے آوازیں اسے دی تھیں نہ جانے کتنی
میری خاطر وہ مگر راہ میں ٹھہرا ہی نہیں
ہم نے چھانی ہے بہت خاک جہاں بھر کی مگر
ہم کو تم جیسا یہاں کوئی بھی ملتا ہی نہیں
ہم نے چاہا تو یہی تھا کہ وہ مل جائے ہمیں
اس ہتھیلی میں مگر یار وہ ریکھا ہی نہیں
ہم نے دیکھے ہیں ندی جھیل سمندر کتنے
تیری آنکھوں سا مگر کچھ بھی تو گہرا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.