اس توقع پہ کھلا رکھا گریباں اپنا
اس توقع پہ کھلا رکھا گریباں اپنا
جانے کب آن ملے جان بہاراں اپنا
لمحے لمحے کی رفاقت تھی کبھی وجہ نشاط
موسم ہجر ہوا اب سر و ساماں اپنا
نت نئے خواب دکھاتا ہے اجالوں کے لئے
وہ کہ ہے دشمن جاں دشمن ایماں اپنا
نکہت گل ہی نہیں خاک بھی ہے ہم کو عزیز
اپنا صحرا ہے چمن اپنا خیاباں اپنا
دیکھ لیتی ہے جہاں عزم و یقیں کے پیکر
رخ بدلتی ہے وہاں گردش دوراں اپنا
یہ تو مانا کہ ہوئی عشق میں رسوائی بہت
ہو گیا نام غزل میں تو نمایاں اپنا
اس سے بچھڑے ہیں تو محسوس ہوا ہے ناصرؔ
حال اتنا تو نہ تھا پہلے پریشاں اپنا
- کتاب : Karwaan-e-Ghazal (Pg. 284)
- Author : Farooq Argali
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd (2004)
- اشاعت : 2004
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.