عشق ہی عشق لگاتار نہیں کرنے کا
یہ سمندر ہے اسے پار نہیں کرنے کا
دیکھنے والے ہی آنکھوں کو چھپا لیں اپنی
خود کو اتنا بھی چمکدار نہیں کرنے کا
میں تو سورج ہوں ترا جسم جھلس سکتا ہے
اتنے نزدیک سے دیدار نہیں کرنے کا
یہ اگر جاگے تو تم کو بھی نہ سونے دیں گے
نوچ کے زخموں کو بیدار نہیں کرنے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.