عشق سے جب آشنا حسن زلیخا ہو گیا
عشق سے جب آشنا حسن زلیخا ہو گیا
مصر کے بازار میں یوسف کا سودا ہو گیا
عشق کی رعنائیوں سے آپ کیا واقف ہوئے
گفتگو میں آپ کی انداز پیدا ہو گیا
چاند تاروں سے نہ مٹ پایا اندھیرے کا وجود
ایک جگنو کے چمکنے سے اجالا ہو گیا
یہ کرشمہ ہم نے دیکھا بزم فتنہ ساز میں
جو تماشہ کرنے آیا خود تماشہ ہو گیا
کم نہ تھیں یوں بھی تو خالدؔ عشق کی نیرنگیاں
آپ کے آنے سے موسم اور سہانا ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.