مرا دکھ میری ماں کے دکھ سے تھوڑا مختلف ہے
مرا دکھ میری ماں کے دکھ سے تھوڑا مختلف ہے
مسائل ایک ہیں لیکن زمانہ مختلف ہے
سنا ہے تیسری دُنیا میں اوسط عمر کم ہے
تو ان كا کاتب تقدیر گویا مختلف ہے
پرانے پیڑ منظر سے ہٹاتا جا رہا ہے
یہ موسم کس قدر سفاک کتنا مختلف ہے
تمہارے ساتھ رشتوں سے بھی فرصت پا گئے ہم
تمہارے بعد اپنوں کا رویہ مختلف ہے
کبھی تھیں کھڑکیاں رومان پرور جان عالم
یہ گلیاں وہ نہیں ہیں یہ دریچہ مختلف ہے
نقابوں کے ادھر کیا ہے یہ عقدہ کون کھولے
نقابیں ایک سی اندر سے چہرہ مختلف ہے
ہماری سوچ کا انداز ہے اوروں سے ہٹ کر
ہماری شاعری کا استعارہ مختلف ہے
Ek Diya Aur Ek Phool
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.