جاں گنواؤں کہ سر بچا لوں میں
جاں گنواؤں کہ سر بچا لوں میں
کوئی تلوار تو اٹھا لوں میں
تم نے فرقت کی شب گزاری ہے
کیوں نہ وحشت کا دن منا لوں میں
ہو اجازت تو بزم گریہ میں
غم ہنسوں درد گنگنا لوں میں
ایک صورت مجھے بنانی ہے
ایک صورت اگر مٹا لوں میں
بھوک لے آئے گی پرندوں کو
پھینک دوں جال یا اٹھا لوں میں
ایک آواز ہی لگانی ہے
ایک آواز پھر لگا لوں میں
رات بیزار ہے تو کیوں نہ زمانؔ
دل جلا لوں دیا بجھا لوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.