جان مشکل میں ہے پتا تو چلے
جان مشکل میں ہے پتا تو چلے
کیا ترے دل میں ہے پتا تو چلے
کس کی آرام سے گزرتی ہے
کون مشکل میں ہے پتا تو چلے
تذکرہ کیا ہمارے ہی غم کا
ان کی محفل میں ہے پتا تو چلے
تیر خنجر کہ زہر یا کچھ اور
دست قاتل میں ہے پتا تو چلے
کارواں لٹ گیا ہے یا اب بھی
راہ منزل میں ہے پتا تو چلے
تو ہی اپنی زباں سے کہہ دینا
جو ترے دل میں ہے پتا تو چلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.