Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جاؤ میں تم سے بولتی ہی نہیں

سعدیہ سویرا

جاؤ میں تم سے بولتی ہی نہیں

سعدیہ سویرا

MORE BYسعدیہ سویرا

    جاؤ میں تم سے بولتی ہی نہیں

    تم محبت کے آدمی ہی نہیں

    تم تو ایسے بتا رہے ہو مجھے

    میں تو جیسے پڑھی لکھی ہی نہیں

    میں نے دل میں اتر کے دیکھا ہے

    وہ محبت تو اب رہی ہی نہیں

    روز ہم چائے ساتھ پیتے تھے

    بات آگے کبھی بڑھی ہی نہیں

    اب تو تم بھی سمجھ گئے ہو گے

    میں تمھارے لئے بنی ہی نہیں

    اس کو خود ہی جگانا پڑتا ہے

    ورنہ قسمت تو جاگتی ہی نہیں

    پانی جیسا مزاج ہے اس کا

    عشق کی آگ پھیلتی ہی نہیں

    اپنی تعریف ایسے کرتے ہو

    جیسے میں تم کو جانتی ہی نہیں

    بچے کتنے شریر ہو گئے ہیں

    کیسی ماں ہے کہ ڈانٹتی ہی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے