جاسوس کہہ منج یار کوں مو چھوڑ کر کس سات ہے
جاسوس کہہ منج یار کوں مو چھوڑ کر کس سات ہے
اس شہر کا دے منج نشاں او باٹ کہہ کس دھات ہے
ہے رین اندھاری اس اپر ہو راہ دھوان و دود ہے
اس نین نا بوجھیں کدھیں اس کا دوا کس ہات ہے
کہتے ہیں پیو کے رخ اوپر پنجا غباری خط صحی
یا عاشقاں کوں موہنی افسون کا آیات ہے
تج کوں دعا کر نہ سکوں ہر مو اگر صد جیب ہوے
یک چھن نگر میں ناسکوں اس نور کا لمعات ہے
کہتے ہیں مسلم ہیں سدا اس جیوں کا بوجھے ہیں راز
بیچارے اے بوجھیں کہاں لقمان حکمت مات ہے
میں پیو کا دیوانہ ہوں مکھ مصحف آیت منج دیکھا
کس تھے پڑیا نہ جائے او میں بہت صیغات ہے
وقت صبوحی ہے کرو یاراں صبوحی سب تمہیں
میری صبوحی جیو کی اس وصف کا ابیات ہے
یک حرف اس مکھ جفر کا ہے علم مشکل کن بجھے
او جفر جے کوئی بوجیا اس کو سدا جنات ہے
ڈر نئیں معانی کے تئیں باد سموم دوتیاں
او نام سب دن ورد کر اس نام میں درجات ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.