جب بھی ہوئی تعمیر نشیمن برق تپاں تک بات گئی
جب بھی ہوئی تعمیر نشیمن برق تپاں تک بات گئی
آگ لگی جب شاخ چمن میں اپنے مکاں تک بات گئی
ذکر لب و رخسار سے اکثر ٹوٹ گیا گلچیں کا بھرم
بات چلی تھی غنچہ و گل کی اور خزاں تک بات گئی
ان کے گناہ و جرم و خطا پر قد آور خاموش رہے
ہم سے ذرا سی چوک ہوئی تو خورد و کلاں تک بات گئی
کیسی وفائیں کیسا وعدہ کس کس پر الزام دھریں
ذکر چھڑا جب شہر ستم کا کوئے بتاں تک بات گئی
ماہ رخوں میں چرچا تھا کل اس کی جبین روشن کا
ارض و سما سے باہر نکلی کاہکشاں تک بات گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.