جب میں نہ ہوں تو شہر میں مجھ سا کوئی تو ہو
جب میں نہ ہوں تو شہر میں مجھ سا کوئی تو ہو
دیوار زندگی میں دریچہ کوئی تو ہو
اک پل کسی درخت کے سائے میں سانس لے
سارے نگر میں جاننے والا کوئی تو ہو
دیکھے عجیب رنگ میں تنہا ہر ایک ذات
ان گہرے پانیوں میں اترتا کوئی تو ہو
ڈھونڈوگے جس کو دل سے وہ مل جائے گا ضرور
آئیں گے لوگ آپ تماشا کوئی تو ہو
پھر کوئی شکل بام پہ آئے نظر کہیں
پھر رہگزار عام میں رسوا کوئی تو ہو
کوئی تو آرزوئے فروزاں سنبھال رکھ
ہاں اپنے سر پہ قرض تمنا کوئی تو ہو
ہر دم علاج مہر و وفا ڈھونڈتے رہو
اس تیرگی میں گھر کا اجالا کوئی تو ہو
ناہیدؔ بندشوں میں مقید ہے زندگی
جائیں ہزار بار بلاوا کوئی تو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.