جب طلب گار کر لیا خود کو
سمجھو لاچار کر لیا خود کو
ایک بھی لفظ وہ نہ پڑھ کے گیا
یوں ہی اخبار کر لیا خود کو
عشق جیسی فضول باتوں میں
پڑ کے بے کار کر لیا خود کو
وقت جب چاہے امتحاں لے لے
ہم نے تیار کر لیا خود کو
جھوٹ کہنا تھا پر سلیقے سے
سو اداکار کر لیا خود کو
جس طرف جیت تھی نہ ہار صفرؔ
ہم نے اس پار کر لیا خود کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.