جہاں میں غیر سیں دل اوس کے باج نیں ملتا
جہاں میں غیر سیں دل اوسکے باج نیں ملتا
ہر ایک کو طبع سے میرا مزاج نیں ملتا
وو رشک یوسف کنعاں دیا نہ بوسۂ لب
وہ شاہ مصر سیں ہم کو خراج نیں ملتا
عبث ہے حکمت لقمان بوعلی سینا
مجھے تو درد جگر کا علاج نیں ملتا
دیا خدا نے مجھے داغ عشق افسر آہ
یہ بادشاہوں کے تئیں تخت و تاج نیں ملتا
تیرا یہ وعدۂ کل وعدۂ قیامت ہے
تو کیا سبب ہے کہو ہم سے آج نیں ملتا
تمام عمر کٹی آرزو میں شہ قاسمؔ
رفیق دلبر قائم مزاج نیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.